آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

  

مکہ المکرمہ(آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی،ان کے لیے خصوصی طور خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا جہاں انہوں نے پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور ملکی استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔تفصیلات کے مطابق اپنے سعودی عرب کے دورے کے دوران سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمرے کی سعادت حاصل کی، عمرے کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ کو خانہ کعبہ کے اندر بھی لے جایا گیا جہاں انھوں نے پاکستان کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔حرم میں موجود پاکستانیوں نے آرمی چیف کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور خیر مقدمی کے طور پر ہاتھ ہلاتے رہے۔

آرمی چیف

مزید :

صفحہ اول -