پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج ہوگا

پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس (آج) پیر کو اسلام آباد میں ہوگا،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر غور ہوگا، نئے مالی سال کے بجٹ کے بعد ممکنہ مہنگائی،وکلاء تحریک پر مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے پارٹی قیادت کے خلاف ریفرنسز پر بات کی جائے گی۔ذرائع نے بتایاکہ ملک میں ممکنہ وکلاء تحریک میں پیپلز پارٹی کے کردار کا فیصلہ بھی کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق رواں ماہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلز پارٹی اپنی تجاویز بھی تیار کریگی۔ ذرائع کے مطابق ِحکومت کے خلاف تحریک کے ماڈل پر غور کیا جائیگا۔ ذرائع نے بتایاکہ حکومت مخالف ٹرین مارچ، ملک بھر مظاہرے اور ریلیوں کے آپشنز پر مشاورت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ٹرین مارچ کی صورت میں بلاول بھٹو زرداری راستے میں آنے والے شہروں میں قیام کریں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ بلاول بھٹو زرداری بات کونسلز اور پریس کلبز میں خطاب بھی کریں گے۔ذرائع نے بتایاکہ مشترکہ اپوزیشن کے اتحاد کو مزید موثر بنانے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

پی پی اجلاس

مزید : صفحہ اول