دفترخارجہ کی کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر دھاوے کی خبروں کی تردید
اسلام آباد (آن لائن) دفترِ خارجہ نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر دھاوے کی خبروں کی تردید کر دی۔ ذرائع دفترِ خارجہ نے بتایا لوگوں نے پاکستانی سفارتخانے کو جانے والا راستہ بند کیا تھا جسے افغان حکام نے کھلوا دیا،تاہم سفاتخانے پر دھاوے کی خبر غلط ہے۔ واضح رہے اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے پر دھاوا بول دیا گیا ہے۔سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ کابل میں مشتعل ہجوم نے پاکستانی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا ہے۔ بتایا گیا تھا کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع پاکستانی سفارت خانے پر پاکستان آنے کے خواہش مند مشتعل افغان شہریوں نے دھاوا بول دیا جس پر سفارت خانے کے باہر موجود حفاظت پر مامور سکیورٹی اہلکاروں نے صورت حال پر قابو پا لیا۔بتایا گیا تھا کہ پاکستانی سفارت خانے پر دھاوا بولنے والے افغان افراد پاکستان آنے کے لیے جلد اور فوری ویزہ جاری کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے اور اسی دوران انہوں نے سفارتخانے پر دھاوا بول دیا۔ اب بتایا گیا ہے کہ لوگوں نے پاکستانی سفاتخانے کو جانے والا راستہ بند کیا تھا جسے افغان حکام نے کھلوا دیا گیا تاہم سفاتخانے پر دھاوے کی خبر غلط ہے۔پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے افغانستان کے حکام کو کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے جب کہ افغان حکام نے بھی ایسے واقعات سے بچنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
دفترخارجہ