شدید گرمی سے شہری جھلس گئے جیکب آباد میں پارہ 50 ڈگری رہا

شدید گرمی سے شہری جھلس گئے جیکب آباد میں پارہ 50 ڈگری رہا

  

اسلام آباد(آن لائن) ملک بھر میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے تاہم کچھ علاقوں میں بادل بھی برس سکتے ہیں۔ماہ جون کے آغاز سے گرمی کی شدت میں جو اضافہ ہوا تو اس میں کمی کے بجائے شدت ہی آ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمکے گا تاہم چند ایک علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے جن میں گلگت، کشمیر، مالاکنڈ، ہزارہ اور گوجرانوالہ ڈویڑن شامل ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھی ملک بھر کا موسم گرم اور خشک رہا جبکہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کالام 03 ڈگری سینٹی گریڈ، دیر، گلگت بلتستان میں ایک ڈگری بارش ریکارڈ کی گئی۔اتوار کو سب سے زیادہ گرمی سندھ کے اضلاع جیکب آباد 50 ڈگری سینٹی گریڈ، مٹھی، دادو، روہڑی، لاڑکانہ اور موہنجو داڑو میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔

موسم

مزید :

صفحہ اول -