وزیراعظم بن گیا تو برطانیہ 31اکتوبر کو یورپی یونین سے نکل جائیگا،بورس جانسن

وزیراعظم بن گیا تو برطانیہ 31اکتوبر کو یورپی یونین سے نکل جائیگا،بورس جانسن

  

لندن (این این آئی)برطانیہ میں نئے وزیراعظم کی دوڑ میں سب سے نمایاں امیدواراوروزیرخارجہ بورس جانسن نے کہا ہے کہ اگر یورپی یونین سے ان کے ملک کی علیحدگی بہتر شرائط پر نہیں ہوتی تو برطانیہ اپنے ذمے پچاس ارب ڈالردینے سے انکار کر سکتا ہے۔برطانوی اخبار کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں جانسن نے کہا یہ رقم صرف اس صورت میں ادا کی جائے گی جب مستقبل کا لائحہ عمل مزید واضع ہوگا۔ جانسن کا کہنا تھا کہ اگر وہ وزیراعظم بن گئے تو برطانیہ اکتیس اکتوبر کو یورپی یونین سے نکل جائے گا، چاہے تب تک علیحدگی کا کوئی دو طرفہ معاہدہ طے پاتا ہے یا نہیں۔اپنے انٹرویو میں جانسن نے ٹریژا مے کے یورپی یونین کے ساتھ ناکام مذاکرات پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ میرا شروع سے ہی یہ خیال ہے کہ یہ ایک غیرمعمولی بات تھی۔ ہم کسی حتمی معاہدے پر پہنچنے سے پہلے ہی ساری رقم ادا کرنے کے لیے تیار ہوگئے۔

بورس جانسن

مزید :

صفحہ اول -