محض شوبازیاں کر کے خادم اعلی کا جعلی میڈل سینے پر نہیں سجایا جاسکتا: عثمان بزدار

محض شوبازیاں کر کے خادم اعلی کا جعلی میڈل سینے پر نہیں سجایا جاسکتا: عثمان ...

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ محض شو بازیاں کرکے خادم اعلیٰ کاجعلی میڈل سینے پر نہیں سجایا جاسکتابلکہ اس کیلئے عوام کی بے لوث خدمت اورعام آدمی کے مسائل کا احساس کرنا پڑتا ہے،سابق حکمرانوں نے ذاتی نمود و نمائش کے منصوبے بنائے جس کا فائدہ صوبے کے عوام کونہیں ہوابلکہ الٹا خزانے پر بوجھ پڑا۔ایک بیان میں وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہمیں شو بازیاں آتی ہیں نہ جعلی کام کرتے ہیں۔ ماضی کی حکومت کی ساری ترقی اشتہارات تک محدود تھی۔سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث نظام میں سرایت کی گئی خرابیاں ٹھیک کررہے ہیں۔عوا م کی خدمت ہمارا مشن ہے،جسے پوراکریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔مختصر مدت میں وہ کام کردکھائے ہیں جو سابق حکومتیں پانچ سال میں نہ کرسکیں۔نظام کو بھی درست کریں گے اورخرابیوں کو بھی۔انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو کھوکھلے نعروں کے نام پر دھوکہ دیا۔جنوبی پنجاب کے لوگوں سے ووٹ لیے لیکن علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے کچھ نہیں کیا۔تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب کے عوام نے بھر پور مینڈیٹ دیا ہے اور ہماری حکومت جنوبی پنجاب کے علاقوں کی پائیدار ترقی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔

عثمان بزدار

مزید : صفحہ اول