حکمران ذاتی مفادات کے تحفظ میں مصروف، عوام کو ناکامیوں کے سونامی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے: پیپلز پارٹی

حکمران ذاتی مفادات کے تحفظ میں مصروف، عوام کو ناکامیوں کے سونامی کے رحم و ...

  

اسلام آباد،الاہور(آئی این پی،این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے اقتصادی سروے رپورٹس پر حکومت کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی سروے نے حکومت کی دعووں کی قلعی کھول دی،تبدیلی سرکار پہلے سال میں کوئی معاشی ہدف حاصل نہ کر سکی،تاریخ میں عمران خان متعلق صرف یہ کہا جائیگا کہ وہ آئے تباہی کی اور چلے گے،ہے،حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ذاتی مفادات کے تحفظ میں لگے ، تاریخ کی ناکام ترین حکومت نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دیں، شیخ چلی ٹولہ کا ہر دعویٰ جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوا،اپوزیشن عوام کو حکومت کے ناکامیوں کے سونامی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی۔ان خیالات کا اظہار ترجمان بلاول بھٹو سینیٹرمصطفی نواز کھوکھر ،پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئرحسین بخاری،اور پی پی پی پی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اپنے الگ الگ بیان میں کیا۔اتوار کو اقتصادی سروے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹرمصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ اقتصادی سروے نے حکومت کی دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے، جب سے سلیکٹڈ حکومت آئی ہے ہر شعبہ زوال پذیر ہے، عمران خان حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے کوئی بھی شعبہ ترقی نہیں کر رہا، تشویشناک بات یہ ہے کہ آئندہ کئی سال تک حالات میں بہتری آنے کی کوئی امید نہیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والا بجٹ معاشی تباہی کا ایک اور سونامی لا رہا ہے، ناکام عمران خان حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے عوام پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ ڈالے گی، مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام مزید ٹیکسوں کو بوجھ برداشت نہیں کر پائیں گے، عمران خان کی مہنگائی کا سونامی نچلے طبقے کو بہا کر لے گیا ہے، مہنگائی کی نئی لہر نے مستوط طبقے کی کمر توڑ دی ہے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی پارلیمنٹریز کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارا روز اول سے موقف ہے عمران خان میں ملکی امور سمجھنے کی اہلیت نہیں، عمران خان نے صرف سونامی پر یوٹرن نہیں لیا،عمران خان کی سونامی مہنگائی کے مارے عوام کو نگل رہی ہے،عمران خان کو پتہ ہی نہیں مہنگائی کا عذاب کیسا ہوتا ہے،عمران خان اپنی نااہلی کا ملبہ سابق حکومتوں پر نہ ڈالیں،جب کپتان ہی نالائق ہو تو ان کی ٹیم کیسی ہوگی، تاریخ میں عمران خان متعلق صرف یہ کہا جائیگا کہ وہ آئے تباہی کی اور چلے گے۔پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹرمولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ چیختے چلاتے عوام سڑکوں پر نکل کر جلد حکومت کا خاتمہ کردیں گے،9 ماہ میں عمران خان حکومت نے ملک کی معیشت کو کئی دہائیاں پیچھے دھکیل دیا،بجٹ میں عوام پر مزید بجلیاں گرانے کی تیاری کی جا چکی،خان صاحب حکومت کا ایک ایک دن عوام پر عذاب بن کر گر رہا ہے،حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پر عوام کا خون نچوڑنے پر فخر محسوس کر رہی ہے، یہ حکومت خود اپنے بوجھ تلے دب جائے گی۔پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سالانہ اقتصادی سروے حکومتی پالیسیوں کی ناکامی کا کھلا اعلان ہے،لگتا ہے حکومت جان بوجھ کر عام آدمی کی زندگی مشکل بنا رہی ہے۔

پیپلزپارٹی

مزید :

صفحہ اول -