کنٹرول لائن،پاکستانی،بھارتی افواج میں شدیدفائرنگ

کنٹرول لائن،پاکستانی،بھارتی افواج میں شدیدفائرنگ

جموں (کے پی آئی)بھارت اور پاکستان کی افواج نے گذشتہ روز ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کی افواج نے ایک دوسرے کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے درمیانہ درجے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ دونوں طرف گولیوں کا تبادلہ آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔

فائرنگ کا تبادلہ

مزید : صفحہ اول