افغان کٹھ پتلی حکومت کیخلاف جہا د  جائز، پاکستانی کٹھ پتلی کو کیسے مان لیں؟ فضل الرحمن 

افغان کٹھ پتلی حکومت کیخلاف جہا د  جائز، پاکستانی کٹھ پتلی کو کیسے مان لیں؟ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ امریکی اورعالمی اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیوں کوپاکستان میں لاگوکرنے میں ہماری اسٹبلشمنٹ کام کرتی ہے،افغانستان میں کٹھ پتلی حکومت کے خلاف جہادجائزہے توپاکستان میں کٹھ پتلی کی مسلط کردہ حکومت کوکیسے جائزقراردیکرتسلیم کیاجاسکتاہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائش گاہ پرجمعیت ضلع کوئٹہ کے رہنماحاجی نورگل خلجی،عبدالواسع سحر،مفتی گلاب کاکڑ،مولاناحسن شاہ بخاری سے عیدکی مبارکباددینے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرکوئٹہ،پشین،ژوب،لورالائی اوردیگراضلاع کے وفودموجودتھے،مولانافضل الرحمن نے کہاکہ 14جولائی کوکوئٹہ اور21جولائی کوپشاورمیں ملین مارچ کے بعداسلام آبادکی طرف کارکنوں کوکال دیں گے،کارکنان اپنی تیاریاں جاری رکھیں قوم کوکٹھ پتلی حکمرانوں کے عوام دشمن پالیسیوں کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑیں گے بجٹ میں ساڑھے سات سونئے ٹیکس لگایاجارہاہے، جلداسلام آبادمیں اے پی سی طلب کریں گے اورجعلی حکمرانوں کے خلاف لائحہ عمل طے کریں گے اسلام کی سربلندی،تحفظ ناموس رسالت،عقیدہ ختم نبوت اورملک کے اسلامی شناخت کے تحفظ کے لئے کارکنان بھرپوراحتجاجی تحریک کے لئے تیاررہے 14جولائی کوکوئٹہ میں منعقدہ تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ کی کامیابی کے لئے ابھی سے بھرپورتیاریاں شروع کریں گے ملک سے کارکنان اسلام آباددھرنے کے لئے بے تاب ہیں اوررابطے کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ تبدیلی کے نام پرقوم کودھوکہ دیاگیابجلی،گیس،پٹرولیم مصنوعات سمیت تمام اشیاء مہنگی کردی گئیں ملک کوعملی طورآئی ایم ایف کے حوالہ کردیاگیاجس کے ساتھ نئی شرائط کے تحت بجٹ میں مزیدساڑھے سات سوٹیکس لگائے جارہے ہیں جس سے قوم کی چیخیں نکل جائیں گی مصنوعی اورجعلی قیادت ملک چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتی انہوں نے کہاکہ کٹھ پتلی اورآئی ایم ایف کے مہرہ حکمرانوں کے خلاف عوام کوسڑکوں پرنکلناہوگاملک کودیوالیہ ہونے سے بچاناہم سب کی ذمہ داری ہے،انہوں نے کہاکہ نظریہ پاکستان سے متصادم اورملک کے اسلامی تشخص کومٹانے والی پالیسیوں کومستردکرتے ہیں ہم ملک کے وفادارہیں خداکی قسم کھاکرکہتاہوں کوئی جرنیل اتناوفادارنہیں میں ان سے بڑھ کروفادارہوں ہم متنازع الیکشن تسلیم نہیں کرتے جرنیلوں نے ملک توڑامیں ملک جوڑنے کی سیاست کرتاہوں جرنیلوں نے آئین توڑامیں آئین بنانے اوراس کے تحفظ کی جدوجہدکرنے والوں کی صف میں ہوں ہمارے اکابرین نے آزادی کے لئے جدوجہدکی تھی ہم بھی ان کے مشن کوآگے بڑھائیں گے اورکٹھ پتلی حکمرانوں کے خلاف جدوجہدکررہے ہیں۔
فضل الرحمن

مزید :

صفحہ اول -