قومی اقتصادی سروے آج جاری کیا جائیگا

قومی اقتصادی سروے آج جاری کیا جائیگا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اقتصادی سروے آج بروزپیر جاری کیا جائے گا۔ رواں مالی سال میں کوئی معاشی ہدف حاصل نہ ہو سکا۔ جی ڈی پی کی شرح صرف 3.3 فیصد رہی۔قومی اقتصادی سروے، ایک سال کی کار کردگی مایوس کن، کوئی بھی معاشی ہدف حاصل نہ ہو سکا۔ دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح 3.3 فیصد رہی جبکہ ہدف 5.8 فیصد تھا۔صنعت، زراعت، معدنیات اور جنگلات سمیت دیگر شعبوں میں بھی معاشی اہداف حاصل نہ ہو سکے۔ زرعی شعبے کی ترقی 3.3 فیصد کی بجائے 0.8 فیصد رہی۔ معدنیات میں شرح نمو بڑھنے کی بجائے 1.9 مزید کم ہو گئی۔ پیداواری شعبے میں شرح نمو کا ہدف 7.8 فی صد مقرر کیا گیا تھا لیکن نتیجہ صرف 0.3 فیصد رہا۔رواں مالی سال صنعتی ترقی کی شرح بھی 7.6 فی صد کی بجائے 1.4 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 9.1 فیصد سے زیادہ رہی جبکہ جاری کھاتوں کا خسارہ 11 ارب ڈالر سے زائد رہنے کا امکان ہے۔

اقتصادی سروے

مزید : صفحہ اول