اب نواز اور زرداری کی حکومت نہیں آئیگی، شہباز بھی بجٹ کے بعد بھاگ جائینگے: شیخ رشید

اب نواز اور زرداری کی حکومت نہیں آئیگی، شہباز بھی بجٹ کے بعد بھاگ جائینگے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب گھر کے تہہ خانوں سے چھٹی والے دن ضمانتیں ہوں اور لوگوں کی نو، نو ماہ ضمانتیں رہیں تو اسے جمہوریت نہیں کہا جا سکتا، لولی لنگڑی جمہوریت کسی حالات یا حادثے کا شکار ہو سکتی ہے لیکن اب نواز شریف اور آصف زرداری کے اقتدار کی کوئی گنجائش باقی نہیں، شہباز شریف سوچی سمجھی ٹائمنگ کے تحت پاکستان واپس آیا ہے اور بجٹ کے بعد دوبارہ بھاگ جائے گا،ملک میں ملاں ملٹری الائنس کبھی ختم نہیں ہوتا اور ایم ایم اے کاوجود رہتا ہے، تحریک چلانے کیلئے جو مصالحے چاہیے ہوتے ہیں اپوزیشن کے پاس وہ پورے نہیں ہیں اس لئے ابھی دیگ نہیں چڑھ سکتی اور عمران خان کی حکومت چلتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے اسٹیشن پر نئے تعمیر شدہ ویٹنگ ہال کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم نے ریلوے اسٹیشن پر اکانومی کلاس کو ویٹنگ روم دیا ہے، ہم ہر پلیٹ فارم پر الگ ویٹنگ روم دیں گے،ریلوے اسٹیشن کی سیڑھیاں بہت اونچائی پر ہیں اور ہمیں اس کی شکایات ملتی ہیں، ٹرینوں پر زیادہ 50سال سے زائد عمر کے مسافر سفر کرتے ہیں اس لئے ہم ساڑھے 12کروڑ روپے کی لاگت سے ایکسلیٹر اور لفٹیں لگانے کے لئے ٹینڈر دینے جارہے ہیں۔ ریلوے اسٹیشن کی تزئین و آرائش کیلئے 5کروڑ روپے دئیے ہیں اور پانچ کروڑ اور دینے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دوبارہ دہرا دیتا ہوں کہ سورج مشرق کی بجائے مغرب سے نکل سکتا ہے، ملک میں کچھ اور ہو سکتا ہے لیکن اب ملک میں آصف زرداری اور نواز شریف کے اقتدار کی کوئی گنجائش نہیں۔ میں نے شہباز شریف کو ڈیل کرتے دیکھا تھا او رپوری قوم کو بتا دیا۔ شہباز شریف سوچی سمجھی ٹائمنگ کے تحت پاکستان آیا ہے کیونکہ 11جون کوبجٹ ہے اور اسے معلوم ہے کہ کوئی اسے گرفتار نہیں کرے گا۔ یہ ٹائمنگ کے تحت آیا ہے اور پھر بھاگے گا اور ساری قوم کے سامنے ڈرامہ کر رہا ہے۔شہباز شریف کو قائد حزب اختلاف بنا کر بہت بڑا بلنڈر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا میرے لئے قابل احترام ہیں لیکن اس ملک میں ملاں ملٹری الائنس کبھی ختم نہیں ہوا، ایم ایم اے کا وجود رہتا ہے، تحریک چلانے کے لئے جو مصالحے چاہیے ہوتے ہیں وہ اپوزیشن کے پاس پورے نہیں ہیں اس لئے دیگ نہیں چڑھ سکتی ان کے پاس ریسیپی پوری نہیں ہو رہی اور عمران خان کی حکومت چلتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز کی سیاست مختلف ہے،پارٹی پر نواز شریف کا قبضہ ہے اور شہباز شریف صرف جمعہ  جنج کے ساتھ رہ گیا ہے۔ شہباز شریف کو پتہ ہے کہ بجٹ کے موقع پر اسے گرفتار نہیں کیا جائے گااو روہ میڈیا میڈیا کھیلے گا اور یہ لوگ میڈیا سے کھیلنے کیلئے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اعتراف کرتے ہیں کہ مہنگائی،بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھی ہیں، شوگر مافیا پنجاب سے سبسڈی لے گیا پھر بھی اس نے 70 روپے فی کلو چینی فروخت کی، سستی بجلی اپٹما والے لے جاتے ہیں اور غریب کیلئے مہنگی بجلی ہے لیکن عمران خان تین سے چار ماہ میں مسائل پر قابو پا لے گا 
شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -