برآمدات بڑھانے کیلئے سبسڈی جاری رہے گی، عبد الرزاق داؤد

برآمدات بڑھانے کیلئے سبسڈی جاری رہے گی، عبد الرزاق داؤد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ برآمدات بڑھانے کیلئے دی جانیوالی میں سبسڈی آئندہ مالی سال بھی جاری رہے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق مشیرتجارت رزاق داؤدنے کہاکہ تجارتی خسارے میں کمی ہورہی ہے،برآمدات میں سات فیصد کااضافہ ہواہے،رجحان کو جاری رکھنے کیلئے مراعات جاری رکھی جائیں گی۔وفاقی مشیرتجارت نے کہا کہ گارمنٹس کی برآمدات میں انتیس فیصد، سیمنٹ پچیس فیصد،باسمتی چاول اکیس فیصدجبکہ فٹ وئیرز کی برآمدات چھبیس فیصد بڑھیں جبکہ درآمدات کی مالیت میں چار ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔مشیر تجارت نے بتایاکہ برآمدی سیکٹرکوبجلی اورگیس پردی جانے والی سبسڈی آئندہ مالی سال بھی جاری رکھی جائیگی تاکہ برآمدات بڑھانے کے اہداف حاصل کیے جاسکیں۔
عبدالرزاق داؤد

مزید :

صفحہ اول -