بلاول پچھلے 2 ہفتوں سے بجٹ پر تقریر رٹنے میں مصروف ہیں، مراد سعید

بلاول پچھلے 2 ہفتوں سے بجٹ پر تقریر رٹنے میں مصروف ہیں، مراد سعید

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے بلاول زرداری پچھلے 2 ہفتوں سے بجٹ پر تقریر رٹنے میں مصروف ہیں۔ اتوار کو وفاقی وزیر مواصلات نے بلاول زرداری کے نام پیغام میں کہا تقریر نویس کو چاہیے تقریر رٹنے میں بلاول کی مدد کرے۔ مراد سعید نے کہا تقریر نویس کا کام ہے بلاول کو نشان لگا کربتائے لاتیں کہاں مارنی ہیں، امید کرتے ہیں بلاول کا تقریر نویس انہیں یہ بھی سمجھا ئے گا کہ دوسروں کی بات کیسے صبر سے سنتے ہیں۔ امید ہے رٹی رٹائی تقریر کے بعد بلاول ایوان سے بھاگیں گے نہیں اور ہماری بات بھی سنیں گے۔

مراد سعید

مزید : صفحہ اول