شہباز شریف اپنے خاندان کی کرپشن کا حساب کب دینگے،عمر سرفراز چیم

شہباز شریف اپنے خاندان کی کرپشن کا حساب کب دینگے،عمر سرفراز چیم

  

ہ

لاہور(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کہیں بھی ہوں قوم کا ایک ہی سوال ہے کہ وہ اپنے خاندان کی کرپشن کا حساب کب دیں گے۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہا کہ شہباز یہ بتائیں وہ ٹی ٹی کے ذریعے منگوائے 26ملین ڈالر کا حساب کب دیں گے، لندن سے واپسی پر ہی بتا دیتے 85 ارب کے اثاثے ٹی ٹی کے پیسوں سے کیسے بنائے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بیماری کو ڈھال نہ بنائیں قوم کو جواب دیں۔کسی احتجاج سے پہلے اپنی چوری، کرپشن اور عوام پر قرضوں کے بوجھ کا حساب دیں۔

عمر سرفراز چیمہ

مزید :

صفحہ اول -