جاتی امراء میں شہباز شریف، مریم نواز سے امیر مقام کی ملاقات
لاہور (این این آئی،صباح نیوز) مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان نے کنٹینر پر چڑھ کر جتنے وعدے کیے کبھی پورے نہیں کیے۔جاتی امرا میں امیر مقام میں صدر مسلم لیگ (ن)شہباز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ عمران خان نے کنٹینر پر چڑھ کر جتنے بھی وعدے کیے کبھی پورے نہیں کیے۔ عمران خان نے اپوزیشن کو چور ڈاکو اور لٹیرا کہا لیکن عوام کو کچھ ریلیف نہیں دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ڈالر اور مہنگائی کو آسمان تک پہنچادیا۔ احتجاج کسی سیاسی جماعت کا ایشو نہیں، بلکہ عوامی ایشو ہے۔
امیر مقام ملاقات