شہباز شریف کی گاڑی پر نوٹ بھی نچھاور کئے گئے

شہباز شریف کی گاڑی پر نوٹ بھی نچھاور کئے گئے

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کے استقبال کیلئے آنے والے ایک کارکن کی جانب سے نوٹ بھی نچھاور کئے گئے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی گاڑی قافلے کی صورت میں ائیر پورٹ سے باہر نکلی تو کارکنوں نے ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ اس دوران ایک کارکن کی جانب سے شہباز شریف کی گاڑی پر نئے نوٹ نچھاور کئے گئے جو استقبال کیلئے آنے والے کارکنوں نے اکٹھے کر لئے۔

نوٹ

مزید : صفحہ اول