شہباز شریف پاکستان ایسے آئے جیسے ورلڈ کپ جیت کر آئے ہوں،شہباز گل

شہباز شریف پاکستان ایسے آئے جیسے ورلڈ کپ جیت کر آئے ہوں،شہباز گل

لاہور(آن لائن)ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے شہباز شریف نے اس بار علاج کے نام پر عید لندن میں گزاری، لیگی قیادت کے بیانات سے لگتا ہے کہ شہبازشریف ورلڈکپ جیت کر آرہے ہیں وہ لندن علاج کے نام پر گئے مگرسیاست اور سازشوں میں مصروف رہے شہباز شریف نے پنجاب کے عوام کی خون پسینے کی کمائی پر ڈاکا ڈالا ہے،سابقہ حکومت کے ہر منصوبے میں کمیشن اور کک بیکس سامنے آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہاچھا ہوتا کہ چھوٹے میاں اپنے مفرور داماد،بیٹے اور اسحاق ڈار کو بھی ساتھ لے آتے،کرپشن اور معیشت تباہ کرنے پرشہبازشریف کو ”لائف ٹائم کرپشن ایوارڈ“دینا چاہیئے، یہاں لاو لشکر کے ساتھ گھومنے والے لندن میں پاکستانیوں سے منہ چھپاتے رہے،ہماری حکومت شاندار اسپتال بنائے گی تاکہ ان جیسے حکمرانوں کو باہر نہ جانا پڑے۔

شہباز گل

مزید : صفحہ آخر