امریکہ نے بھارت کو مسلح ڈرونز  فروخت کرنے کی منظوری دیدی

امریکہ نے بھارت کو مسلح ڈرونز  فروخت کرنے کی منظوری دیدی

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی انتظامیہ نے بھارت کو مسلح ڈرونز کی فروخت کی منظوری دیدی۔امریکہ نے مسلح ڈرونز کیساتھ ساتھ نے بھارت کو فضائی اور میزائل دفاعی نظام کی فروخت کی بھی پیشکش کی ہے۔امریکی حکام کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ بھارت کو اپنی بہترین دفا عی ٹیکنالوجی پیش کرنے کیلئے تیار ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے معاہدہ طے پایا تو اس کی مالیت 2 ارب  50 کروڑ امریکی ڈالر ہوگی۔مسلح ڈرونز کی فروخت کب ہوگی یہ واضح نہیں کیا گیا تاہم یہ معاہدہ پونے چار کھرب پاکستانی روپے کا ہوگا۔مودی اور ٹرمپ کے درمیان جون 2017 میں بھارت کو نگرانی کرنیوالے ’گارڈین ڈرونز‘ کی فروخت پر اتفاق ہوا تھا۔ دوسری جانب بھارت کاروس سے ایس 400 دفاعی میزائل نظام کی خریداری کا معاہدہ طے پا چکا ہے، بھارت نے امریکی پیشکش کا ابھی تک جواب نہیں دیا ہے۔

ڈرونز منظوری

مزید :

صفحہ آخر -