شہباز شریف کی واپسی سے حکمران ٹولہ  بدحواس ہو چکا، آصف کرمانی

شہباز شریف کی واپسی سے حکمران ٹولہ  بدحواس ہو چکا، آصف کرمانی

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہاہے کہ شہباز شریف کی واپسی سے حکمران ٹولہ بد حواس ہو چکا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف ایک سیاسی حقیقت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکمران ٹولہ کی دلی خواہش تھی کہ شہباز شریف واپس نہ آئیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگی کارکنوں نے اپنے صدر شہباز شریف کا پر تپاک استقبال کیا، حکومت کو کیا تکلیف ھے؟ انہوں نے کہاکہ مشتری ہوشیار باش! شہباز شریف حکومت کی ناکامیوں پر حکومت کی کلاس لیں گے۔

 آصف کرمانی

مزید :

صفحہ آخر -