شہباز شریف اپنے علاج کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کریں، بابر اعوان

  شہباز شریف اپنے علاج کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کریں، بابر اعوان

  

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف نے شہباز شریف سے بیرون ملک سے علاج کی میڈیکل رپورٹس عدالت کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کر دیا  اور کہا شہباز  شریف کے استقبال کے لئے ڈیڑھ درجن کارکنوں کا سمندر ایئرپورٹ آیا تھا۔، تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان نے شہباز شریف سے میڈیکل رپورٹس عدالت کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ شہباز شریف لندن میں کرائے گئے علاج کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کریں تاکہ عوام اور عدالت کو پتہ چل سکے کہ شہباز شریف نے کس چیز کا علاج کروایا۔بابر اعوان نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر کو ملک میں علاج کروانے کا پابند کریں،جن ہسپتالوں پر 20 کروڑ لوگ اعتبار کرتے ہیں شریف خاندان ان سے بھاگنے کی وجہ بتائے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے استقبال کیلئے ڈیڑھ درجن کارکنوں کا سمندرامڈ آیا، کارکنوں کا ہجوم دیکھ کر شہباز شریف تحریک سے توبہ کریں۔

بابر اعوان

مزید :

صفحہ آخر -