پی ٹی ایم کا ایجنڈا مسائل حل کرانا نہیں پیدا کرنا ہے، معین الدین حیدر

پی ٹی ایم کا ایجنڈا مسائل حل کرانا نہیں پیدا کرنا ہے، معین الدین حیدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز) سابق وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل(ر)معین الدین حیدر نے کہا ہے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے ماضی میں کئی مطالبات سنے جاتے رہے ہیں لیکن ہمیشہ یہ ان میں اضافہ کردیتے ہیں، اس کا مطلب ان کا ایجنڈا مسائل کرانا نہیں پیدا کرنا ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہپشتون موومنٹ کو افغانستان کی حمایت حاصل رہی ہے اور اس میں اب شک کی گنجائش نہیں رہی۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم سمجھتی ہے کہ دفاع پر بہت زیادہ پیسہ خرچ ہوتا ہے اور یہ سمجھا جاتا ہے کہ دفاع کا بجٹ کم کردیا جائے تو بقیہ سوشل سیکٹرز پر توجہ دی جاسکتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے بجٹ کا سب سے بڑا حصہ قرضوں کی ادائیگیوں میں چلا جاتا ہے، ہم نے 95 ارب ڈالر کے قرضے جمع کیے ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دوسرا سب سے بڑا حصہ ترقیاتی بجٹ کا ہوتا ہے اور تیسرے نمبر پر دفاعی بجٹ ہے جو کل بجٹ کا 18 سے 19 فیصد بنتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے پاس بچت کے بہت طریقے ہیں جن پر فوج عمل درآمد کرے گی اور انشااللہ ان کی صلاحیتوں پر فرق نہیں پڑے گا۔لیفٹینیٹ جنرل (ر)معین الدین حیدر  نے بھارتی میڈیا کے کردار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی میڈیا کا جواب دے دیا ہے کہ اس بجٹ سے ہم نے فروری میں آپ کا مقابلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج دفاعی ساز و سامان کے سلسلے میں دیگر ممالک سے جو معاہدے کرتی ہے انہیں عارضی طور پر روک دیا جائے گا۔پاکستانی معیشت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کئی لوگ ٹیکس دینے کی صلاحیت رکھنے کے باوجود ادا نہیں کرتے۔
معین الدین حیدر 

مزید :

صفحہ آخر -