امید ہے شہباز شریف بجٹ سیشن میں مثبت رویہ اختیار کرینگے، نعیم الحق

  امید ہے شہباز شریف بجٹ سیشن میں مثبت رویہ اختیار کرینگے، نعیم الحق

 اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ امید ہے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لندن میں قیام کے بعد تازہ دم ہوگئے ہوں گے، اپوزیشن لیڈر انتشار کی سیاست چھوڑیں اورصحت مندانہ بحث کو فروغ دیں۔ ایک بیان میں نعیم الحق نے کہا کہ امید ہے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لندن میں قیام کے بعد تازہ دم ہوگئے ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ توقع ہے کہ لندن کے کیفے،ہائیڈپارک اور شاپنگ کے بعد ان کے رویے میں مثبت تبدیلی آئے گی۔انہوں نے کہاکہ امید ہے شہباز شریف بجٹ سیشن میں مثبت اورتعمیری رویہ اختیار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انتشار کی سیاست چھوڑیں اورصحت مندانہ بحث کو فروغ دیں۔

نعیم الحق

مزید : صفحہ آخر