پی آئی اے کا سیالکوٹ تا لندن پرواز شروع کرنیکا فیصلہ،بوئنگ 777دوبارہ آپریشن میں شامل

پی آئی اے کا سیالکوٹ تا لندن پرواز شروع کرنیکا فیصلہ،بوئنگ 777دوبارہ آپریشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی) پی آئی اے انتظامیہ نے غیر ضروری اخراجات کو کنٹرول کرنے کیلئے کراچی سے براہ راست لندن جانے والی پروازیں ختم کرنے پر غور شروع کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے پہلے کراچی سے لندن کیلئے براہ راست ہفتے میں تین پروازیں چلاتی تھی رواں ماہ کے دوسرے ہفتہ سے کراچی سے لندن جانے والی پروازیں ختم کردی جائیں گی۔صرف ہفتے میں لوڈ ہونے پر ایک پرواز کراچی سے لندن کیلئے آپریٹ کی جائیگی، قومی ائیرلائن سیالکوٹ سے براہ راست لندن کیلئے پرواز شروع کی جائیگی۔ پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ تقریباً ڈیڑھ برس سے ناقابل استعمال قرار دے کر گراؤنڈ کئے گئے ایک بوئنگ777طیارے کو دوبارہ مرمت کرکے آپریشن میں شامل کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ اللہ کریم کی مہربانی سے ہم اپنے ایک اور گراؤنڈ کئے گئے طیارے ایئر بس اے320 کی مکمل بحالی میں کامیاب ہو جائیں گے اور انشاء اللہ جون کے مہینے میں یہ طیارہ بھی آپریشن میں شامل ہو جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہمارا اصل مقصد مسافروں کی سہولتوں کو بہتر بنانا اور ادارے کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک ماہ سے بھی کم مدت میں دس ملین روپے کی اضافی آمدن حاصل ہوئی ہے جبکہ اس مد میں سالانہ آمدن میں 220-250 ملین روپوں کا اضافہ متوقع ہے۔ ایئر لائن کی ترقی کی واضح طور پر نظر آنے والی کامیابیوں پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔
پی آئی اے

مزید :

صفحہ آخر -