زیارت،2 کار دھماکوں میں  ٹائم بم ڈیوائس کا استعمال کیا گیا

    زیارت،2 کار دھماکوں میں  ٹائم بم ڈیوائس کا استعمال کیا گیا

کوئٹہ / زیارت (آ ئی این پی)سی ٹی ڈی نے تصدیق کی ہے کہ زیارت میں جمعے کے روز 2 مختلف مقامات پر ہونے والے دھماکے ٹائم ڈیوائس بم کے ذریعے کیے گئے تھے جب کہ ان دھماکوں میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے تھے۔اتوار کو انچارج سی ٹی ڈی خلیل احمد نے بتا یا کہ زیارت دھماکوں میں 2 سے 3 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، دونوں گاڑیوں کے نچلے حصے میں ٹائم بم مقناطیس سے چپکائے گئے تھے، دھماکوں کے مقدمے لیویز حکام کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیے گئے جن میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، دھماکا خیز ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔

زیارت دھماکے

مزید : صفحہ آخر