عمران نے عوام کے منہ سے روٹی چھین لی، بیروزگار بھی کر دیا، رانا ثنا ئ

    عمران نے عوام کے منہ سے روٹی چھین لی، بیروزگار بھی کر دیا، رانا ثنا ئ

  

 لاہور(آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ فردوس باجی ’گو عمران گو‘ اور”چھ±پوچھ±پو بنی گالہ چھ±پو“ کے نعروں کی تیاری کریں۔ شہباز شریف کی وطن واپسی پر حکومتی تنقید کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک کو تباہ کر دیا ہے عوام کے منہ سے روٹی چھین اور روزگار چھین لیا گیا ہے،فردوس باجی اکنامک سروے رپورٹ دیکھیں، وزیر اعظم عمران خان مرہم نہیں زخم دے کر نمک چھڑک رہے ہیں، فردوس باجی اللہ سے ڈریں آپ کے چہرے پر شہباز شریف کا خوف، اپنی نالائقی اور چوری کا ڈر عیاں ہے اب سارے ٹولے کے جانے کا وقت قریب ہے۔ اب آپ کی جانیاں ہی جانیاں ہوں گی اس لیے تیاری پکڑ لیں اور ’گو عمران گو‘ اور”چھ±پوچھ±پو بنی گالہ چھ±پو“ کے نعروں کی تیاری کریں۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ فردوس باجی، آپ نے شہباز شریف کے آنے پر جو تقریر کی ہے اس کے ساتھ سرکاری بسوں اور دوائیوں کی کرپشن کا جواب بھی دے دیتیں۔ آپ کے نئے باس پہلے سال میں ہی تمام مضامین میں منفی کارکردگی کے ساتھ فیل ہو گئے ہیں ا±س کا جواب دینا آپ کا کام ہے نالائق اعظم نتھیا گلی میں ہے اور یہاں آئی ایم ایف اپنی مرضی کا بجٹ بنا رہا ہے وزیر اعظم عمران خان نیازی اپنے بنائے ہوئے اہداف میں ناکام ہوچکے ہیں اب انہیں شہباز شریف کے سوالوں کے جوابوں کی تیاری کروائیں۔

رانا ثناء

مزید :

صفحہ آخر -