نئے پاکستان میں سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہترہو رہے ہیں ، یاسمین راشد

نئے پاکستان میں سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہترہو رہے ہیں ، یاسمین راشد

راولپنڈی(این این آئی)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اچانک بے نظیر بھٹو ہسپتال راوالپنڈی پہنچ گئیں۔ وزیر صحت نے ایمرجنسی، آﺅٹ ڈور، آپریشن تھیٹر و دیگر وارڈز میں جا کر صفائی ستھرائی کے انتظامات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے مختلف وارڈز میں جا کر مریضوں کی عیادت کی، انھوں نے مریضوں کو مہیا کی جانے والی طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ ایمرجنسی، آوٹ ڈور، آپریشن تھیٹر و دیگر وارڈز میں جا کر صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔وزٹ کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و دیگرسٹاف نے بہترین فرائض سرانجام دیئے۔انہوںنے کہا کہ نئے پاکستان میں سرکاری ہسپتالوں میں بتدریج حالات بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ سرکاری ہسپتال میں آنے والا ہر پاکستانی بہترین علاج و معالجہ کا حق دار ہے۔

ہسپتال کا دورہ

لاہور(اےن اےن آئی) صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظرچھوٹے بچوں کوہیٹ سٹروک اورگیسٹروسے بچانے کیلئے والدین احتیاطی تدابیراپنائیں۔وزیر صحت پنجاب نے کہاکہ تیزدھوپ اورگرمی میں غیرضروری طورپرگھرسے نکلنے سے ہیٹ سٹروک ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں لہذاسردرد، چکر، بلڈپریشراورغنودگی کی صورت میں فورااحتیاطی تدابیراپنائیں۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے ہدایت کی کہ دھوپ میں نکلتے وقت چھوٹے بچوں کاسرکپڑے سے اچھی طرح ڈھانپیںاوربازاری کھانوں، کھلے مشروبات اورتیل سے بنی اشیاءکھانے سے پرہیزکریں۔صوبائی وزیر نے کہاکہ چھوٹے بچوں میں نمکیات کی کمی پوری کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ نمکول پلائیںاورکھانے سے پہلے اور باتھ روم استعمال کرنے کے بعدہاتھ صابن سے ضروردھوئیں۔ 

یاسمین راشد

مزید : صفحہ آخر