قومی اسمبلی کااجلاس آج ہوگا، آئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائیگا

قومی اسمبلی کااجلاس آج ہوگا، آئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کااجلاس (آج)پیر کو سہ پہر چار بجے ہوگا،صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ10جون 2019 بروز پیر سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں طلب کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت (کل)گیارہ جون منگل کو آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریگی۔ذرائع نے بتایا کہ بجٹ اجلاس کے دور ان اپوزیشن نے حکومت کو ٹم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اپوزیشن رہنما نے بتایاکہ موجودہ بجٹ آئی ایم ایف کا بجٹ ہوگا اور عوام کو ریلیف ملنے کی توقع نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے پہلے ہی بجلی ٗ گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی ہیں جس کے باعث مہنگائی کا طوفان آیا ہے۔ (ن)لیگ سے تعلق رکھنے والے ایک رکن اسمبلی نے بتایاکہ مسلم لیگ (ن)پیپلز پارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہے اور مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف پارلیمنٹ میں بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔
قومی اسمبلی اجلاس

مزید :

صفحہ اول -