اضافی حج کوٹہ ٹورز آپریٹرز کو دینے کے بجائے نئی کمپنیوں کو نوازنے والا گروہ سرگرم

 اضافی حج کوٹہ ٹورز آپریٹرز کو دینے کے بجائے نئی کمپنیوں کو نوازنے والا گروہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی حکومت کی طرف سے ملنے والا اضافی کوٹہ پرانے ٹورز آپریٹرز کو دیا جائے،وفاقی کابینہ کی منظوری کے باوجود روڑے اٹکانے والا گروہ سرگرم،وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں منظوری دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر قانونی رکاوٹ نہیں ہے تو پرانے ٹورز آپریٹر کو دے دیا جائے،نئی کمپنیوں کو نوازنے والے گروہ نے وزیر اعظم سے قانونی نہیں ہے کے الفاظ کو سپریم کورٹ کے دوستانی کیس کو بنیاد بنا کر لاء ڈویژن سے رائے حاصل کر کے وفاقی کابینہ سے دوبارہ منظوری کیلئے سمری دینے کی تجویز دے دی،حالانکہ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سعودی عرب کے دورے سے واپسی پر دو ٹوک انداز میں کہہ چکے ہیں کہ حج آپریشن شروع ہونے میں 25دن باقی ہیں نئی کمپنیوں کو مشکل پیش آ سکتی ہے اس لیے پرانی کمپنیوں کو کوٹہ دیں گے تا کہ وہ انتظامات کر سکیں،وفاقی وزیر کی تجویز پر کابینہ نے منظوری بھی دی ہے مگر حج کوٹہ کی بندر بانٹ کے خواہش مند حلقہ وفاقی کابینہ کا فیصلہ قبول کرنے کی بجائے نئے راستے تلاش کرنے میں سرگرم ہے،پرانے ٹورز آپریٹر کو کوٹہ دینے کیخلاف مختلف حربے استعمال کرنے میں مصروف ہے۔ 
کوٹہ

مزید :

صفحہ آخر -