جموں میں کنٹرول لائن،بین الاقوامی سرحد پر 2500بینکر تعمیر،مزید 10ہزار کی تعمیر کا منصوبہ

  جموں میں کنٹرول لائن،بین الاقوامی سرحد پر 2500بینکر تعمیر،مزید 10ہزار کی ...

  

جموں (کے پی آئی) مقبوضہ کشمیرمیں کٹھ پتلی ریاستی انتظامیہ نے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ سرحد پر رہائش پذیر آبادی کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے صوبہ جموں کے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر اب تک 2500زیر زمین بنکروں کو تعمیر کیا گیا۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما نے صوبہ جموں کے تحت آنے والے اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر زیر زمین بنکروں کی تعمیر پر جاری کام کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔اس موقعے پر صوبائی انتظامیہ نے دعوی کیا کہ اب تک صوبہ جموں میں لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر2500زیر زمین بنکروں کو تعمیر کیا گیا۔ میٹنگ میں موجود افسران نے بتایا کہ آنے والے وقت میں صوبہ جموں کے جموں، کٹھوعہ، سانبہ، راجوری اور پونچھ اضلاع میں لائن آف کنٹرول پر رہائش پذیر آبادی کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے مزید 10ہزار بنکروں کو تعمیر کیا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے دوران اب تک کل ملاکر 2514زیرزمین بنکر رتعمیر کئے گئے۔

بینکرز

مزید :

صفحہ آخر -