وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اہم اجلاس آج طب کرلیا

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اہم اجلاس آج طب کرلیا

کراچی (این این آئی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اہم اجلاس آج پیر کی صبح 9 بجے سندھ سیکریٹریٹ میں میں طلب کرلیا ہے سندھ کابینہ کے اجلاس کے لیے جاری کردہ 8 نکاتی ایجنڈے میں دیگرامورکے علاوہ سندھ کابینہ گوررنرسندھ کی جانب سے دستخط کے بغیردوبارہ غورکے لیے بھجوائے گئے پولیس ایکٹ 1861کی منسوخی اورپولیس آرڈر2002 کی بحالی کا ترمیمی بل 2019 کا جائزہ لے گی اورگورنرسندھ کے آئینی اعتراضات پرمشاورت کے بعد بل کودوبارہ اسمبلی میں منظوری کے لیے بھجوانے سمیت ایجنڈے پرموجود دیگرامورسے متعلق صوبائی کابینہ اہم فیصلے کرے گی۔

مزید : صفحہ اول