امید ہے، عدالت آصف زرداری کی انٹرم ضمانت کنفرم کرے گی: نثار کھوڑو 

امید ہے، عدالت آصف زرداری کی انٹرم ضمانت کنفرم کرے گی: نثار کھوڑو 

  

لاڑکانہ(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری آج 10 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت پکی ہونے کے متعلق پیش ہونگے، آصف علی زرداری پہلے بھی عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں اور آج بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونگے، امید ہے عدالت آصف علی زرداری کی انٹرم ضمانت کنفرم کرے گی، عدالت کے فیصلے سے قبل گرفتاری کی باتیں مناسب نہیں ہیں لاڑکانہ پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دینے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کا مفاہمتی کردار نہ ہوتا تو این ایف سی ایوارڈ نہ ملتا اور صوبائی خودمختاری نہیں ملتی، ملک کو اب بھی مفاھمت کی ضرورت ہے آج کی حکومت نے لڑاؤ اور تصادم کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے جس وجہ سے ملک اور عوام کو نقصان پہنچ رہا ہے جس طرح چارٹر آف ڈیمیوکریسی کی گئی اسی طرح چارٹر آف اکانامی ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت کم ہوئی ہیں مگر موجودہ حکومت  ملک میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر عوام کا خون چوس رہے ہیں، راتوں رات ڈالر کیوں مہنگا ہوا حکومت اس کی وضاحت کرے، ڈالر مہنگا کرکے کس نے کتنا کمایا وہ بھی ظاھر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اکیلے اڑان کے حامی نہیں ہیں تمام جماعتیں اکٹھی ہوکر ملک کو بچا سکتی ہیں حکومت تبدیل ہو یا ان ہاؤس تبدیلی ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا تاہم جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتے حکومت تبدیل ہو سکتی جس سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا ان ہاؤس تبدیلی کے بھت طریقے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مینڈیٹ چرایا ہے اگر ایم کیو ایم وزارت لے کر مینڈیٹ چوری ہونے پر خاموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مقدمات سے نہیں چھپ رہی، بغیر سزا کے آصف علی زرداری نے 11 سال جیل کی قید کاٹی ہے حکومت مخالف تحریک کے متعلق جلد اے پی سی ہوگی جس میں اپوزیشن جماعتوں کیجانب سے متفقہ حکمت عملی طے ہوگی جس کے بعد آگے بڑہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید اپنی یہ زبان استعمال کرنا بند کریں ورنہ  شیخ رشید سے سندھ والے وہ حشر جیسے ضیاء  الحق کا حشر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس فائز عیسی قاضی آئندہ کے چیف جسٹس ہونے تھے اس لئے ان جو نشانہ نہیں بنانا چاہیئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ علی محمد مھر کے انتقال کے بعد گھوٹکی کی قومی اسمبلی کی خالی نشت پر الیکشن شیڈول آنے کے بعد پیپلز پارٹی کیسی امیدوار کو نامزد کرے گی۔ 

مزید :

صفحہ اول -