وفاقی منصوبوں پر عملدرآمد سے بلوچستان کی حقیقی ترقی ممکن ہوگی ،جام کمال خان

    وفاقی منصوبوں پر عملدرآمد سے بلوچستان کی حقیقی ترقی ممکن ہوگی ،جام کمال ...

کوئٹہ (این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے اہم میگا براجیکٹس وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کر نے پر وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہےں ،اس سال وفاقی منصوبوں پر عملدرآمد سے بلوچستان کی حقیقی ترقی ممکن ہوگی یہ بات انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹر پےغام میں کہی ،وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے اہم میگا پراجیکٹس وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کر نے پر وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیںوفاقی اور صوبائی حکومت کی مشترکہ منصوبہ سازی کے بلوچستان کی ترقی پر بہترین نتائیج مرتب ہو نگے اور اس سال وفاقی منصوبوں پر عملدرآمد سے بلوچستان کی حقیقی ترقی ممکن ہوگی۔ مزید براںوزیراعلیٰ بلو چستان جام کمال خا ن گز شتہ روز گھوٹکی گئے جہاں انہوں نے سابق وزیراعلیٰ سندہ و وفاقی وزیر سردار علی محمد خان مہر مرحوم کی رہائشگاہ پر جا کر مرحوم کے بھائی سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی اور پارلیمانی سیکرٹری دھنیش کمار بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھے۔

جام کمال

مزید : علاقائی