اسلام آبادمیں38سال سے ڈیٹا انٹری آپریٹر ایک ہی پوسٹ پر کام کرنے پر مجبور

اسلام آبادمیں38سال سے ڈیٹا انٹری آپریٹر ایک ہی پوسٹ پر کام کرنے پر مجبور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 38سال سے ڈیٹا انٹری آپریٹر ایک ہی پوسٹ پر کام کرنے پر مجبور ہیں ،پاکستان تحریک حکومت کی صوبائی حکومت نے کے پی کے میں 2016ءسے آپریٹرز کو گریڈ 16دینے کی منظوری دی تھی لیکن وفاقی ڈیٹا انٹری آپریٹرز اس سہولت سے تاحال محروم ہیں۔اللہ پاک نے پاکستان تحریک انصاف کو وفاق میں بھی حکومت دیدی ہے اب امید کی جاتی ہے وزیراعظم عمران خان صاحب ڈیٹاانٹری آپریٹرز کے اس دیرینہ مسئلے کو حل کر کے ان کی دعائیں لیں گے۔ڈیٹا انٹری آپریٹرز کا نہ تو پروموشن چینل ہے اور نہ ہی سلیکشن گریڈ لہذا وزیراعظم پاکستان سے استدعا ہے وہ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کے دیرینہ حل طلب مسئلے کو حل کرکے انہیں گریڈ 16دینے اور APS کی طرز پر سلیکشن گریڈ دیئے جانے کی منظوری دے کر دلی دعائیں حاصل کریں۔ڈیٹا انٹری آپریٹرز عرصہ 38سال سے ایک ہی پوسٹ پر کام کرنے پر مجبور ہیں۔ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی تعلیمی قابلیت گریجویشن (B Sc ,BA)مخصوص مضامین کے ساتھ ہے۔اس وقت کوئی بھی پوسٹ وفاق میں گریجویشن تعلیمی قابلیت کے ساتھ (گریڈ 16)سے کم نہیں ہے- ڈیٹا انٹری آپریٹرز انتہائی محنت و مشقت والا کام کرتے ہیں۔آپریٹرز کی بیک وقت آنکھیں‘ دماغ اور دیگر جسم مصروف عمل ہوتا ہے جس کی وجہ سے آپریٹرز کی آنکھیں اور پٹھے بری طرح متاثر ہوتے ہیں اور آپریٹرز طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہیں اور ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے جس کی وجہ سے آپریٹرز بہت مایوسی اور پریشانی کا شکار ہیں۔آئی ٹی کا دور اور اس کی اتنی بڑی اہمیت ہونے کے باوجود اس کو مسلسل نظر انداز کیا گیا ہے۔خیبرپختونخوا (KPK) گورنمنٹ نے 2016ءسے آپریٹرز کو گریڈ ۔16 دینے کی منظوری دیدی تھی مگر وفاق میں ایسا نہ ہو سکا۔ان کا نہ تو پروموشن چینل ہے اور نہ ہی سلیکشن گریڈ ہے لہذا وزیراعظم پاکستان سے استدعا ہے کہ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ڈیٹا انٹری اپریٹرز کے دیرینہ حل طلب مسئلہ کو حل کیا جائے اور پچھلی تاریخوں سے گریڈ -16دینے اور APS کی طرز پر سلیکشن گریڈ دیئے جانے کی منظوری دے کر دلی دعائیں حاصل کریں۔
 ڈیٹا انٹری آپریٹر

مزید :

علاقائی -