سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ،عید پر صفائی ستھرائی کے نام پر کروڑوں کا بجٹ ہڑپ

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ،عید پر صفائی ستھرائی کے نام پر کروڑوں کا بجٹ ہڑپ

کراچی(آن لائن) سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سندھ حکومت کے کرپٹ عناصر کیلئے کروڑوں آمدنی کا محکمہ بن کر رہ گیا،صفائی ستھرائی کے نام پر کروڑوں کا بجٹ ماہانہ ٹھکانے لگائے جانے کا انکشاف،عیدالفطر کے موقع پر ضلع شرقی میں سالڈ ویسٹ کی بدترین کارکردگی کے باوجود اعلی حکام اور تحقیقاتی ادارے خاموش،محکمے میں کرپٹ افسران اور ٹھیکیداروں کے مابین زبردست گٹھ جوڑ قائم،دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار کا بازار گرم کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکی کارکردگی کو شہریوں اور بلدیاتی حکام نے صفر اور اسے کراچی کا بجٹ ٹھکانے لگانے کا محکمہ قرار دیدیا ہے،ذرائع کا کے مطابق سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں تعینات کرپٹ افسران اور ٹھیکیداروں کی مبینہ ملی بھگت سے ماہانہ صفائی ستھرائی کے نام پر انتہائی منظم انداز سے کروڑوں روپے ہڑپ کئے جارہے ہیں،سندھ حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سالڈ ویسٹ کا ٹھیکہ چائنیز کمپنی کو دیا گیا ہے تاہم چائنیز کمپنی نے صفائی کیلئے الگ ٹھیکیداروں کو ذمہ داریاں دے رکھی ہیں،ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بوگس ویٹ اور ملبہ بھر کر جعلی بلنگ کرکے ماہانہ کروڑوں روپے مبینہ طور پر ہڑپ کئے جارہے ہیں،سالڈ ویسٹ کی ناقص کارکردگی پر ضلعی بلدیاتی اداروں کے حکام متعدد بار احتجاج کرچکے ہیں تاہم اس کا صرف بیان کی حد تک نوٹس لیا گیا،ضلع شرقی میں عیدالفطر کے موقع پر صفائی ستھرائی کی انتہائی ابتر صورتحال کے باعث شہریوں نے گندگی وغلاظت کے ڈھیروں میں عید منائی،ضلع شرقی کے گلشن اقبال زون اور جمشید زون میں کچرا کنڈیوں میں کئی ٹن کچرا بھرا رہا جبکہ سڑکوں اور چوراہوں پر بھی غلاظت کے انبار لگے رہے جس پر منتخب نمائندوں نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو ناکام ترین 

مزید : علاقائی