21 جولائی کا جلسہ نسلوں کے مستقبل کا تعین کرے گا، مصطفی کمال

21 جولائی کا جلسہ نسلوں کے مستقبل کا تعین کرے گا، مصطفی کمال

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 21 جولائی کو باغ جناح میں ہونے والا جلسہ ہماری نسلوں کے مستقبل کا تعین کرے گا، کراچی کے تمام لوگ بلا رنگ و نسل کی تفریق کے اس میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار سید مصطفی کمال نے پاکستان ہاؤس میں پارٹی کے مرکزی شعبہ جات کے زمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس جلسے میں نا صرف مستقبل کا لائحہ عمل پیش کریں گے بلکہ حکمرانوں کو مظلوموں کا ایسا جم غفیر جمع کر کے دکھائیں گے جس کے بعد وہ اپنے مظالم جاری رکھنے میں ڈریں۔ ہمارے حالات ٹھیک کرنے کے لیے آسمان سے فرشتے نہیں اتریں گے، ہمیں خوابوں کی دنیا سے نکل کر حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کرنا ہوگا اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے نکلنا ہوگا۔ ان لوگوں پر خاص طور پر زیادہ زمہ داری عائد ہوتی ہے جو ان مشکل حالات کے باوجود پیٹ بھر کر کھانا کھاتے ہیں کیونکہ بہت سارے لوگ مہنگائی کی چکی میں اس بری طرح پس گئے ہیں کہ وہ اپنے لئے بھی آواز بلند کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے لیکن اب انہیں بھی نکلنا ہوگا کیونکہ اگر اب بھی خاموش رہے تو آخرت میں اس مجرمانہ خاموشی کا حساب دینا ہوگا۔ ظالم صرف وہ نہیں جو ظلم کرے بلکہ وہ بھی ہے جو ظلم ہوتا دیکھ کر مجرمانہ خاموشی اختیار کرے اور ظالم کی حوصلہ شکنی کرنے کے بجائے اسے خاموش رہ کر بڑھاوا دے۔

مزید :

صفحہ اول -