بھارتی لاپتہ طیارے کا ملبہ نہ مل سکا، میڈیا نے ذمے داری خلائی مخلوق پر ڈال دی

بھارتی لاپتہ طیارے کا ملبہ نہ مل سکا، میڈیا نے ذمے داری خلائی مخلوق پر ڈال دی

  

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی فوج لاپتا طیارے کا ملبہ ڈھونڈنے میں ناکام ہوئی تو بھارتی میڈیا نے گمشدگی کی ذمے داری خلائی مخلوق پر ڈال دی، خبر سننے والا بھی سر پکڑ کر رہ گیا، سوشل میڈیا پر بھی مذاق بن گیا۔بھارت میں مقامی نیوز چینل نے صحافت کی اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا۔ گزشتہ ہفتے لاپتہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیارے کی گمشدگی کا ذمہ دار خلائی مخلوق کو ٹھہرا دیا، خبر سننے اور دیکھنے والے ہکا بکا رہ گئے۔مقامی نیوز چینل ژی ہندوستان نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی فضائیہ کا لاپتہ ہونے والا طیارہ دراصل ایلین (خلائی مخلوق) لے گئے ہیں۔نیوز چینل کے اس دعویٰ پر سوشل میڈیا پر اس کا کافی مذاق بن گیا، شہری بھارتی صحافت کے معیار پر سوالات اٹھا نے لگے خیال رہے کہ 3 جون کو بھارتی ائیرفورس کا اے این 32 طیارہ آسام سے اروناچل پردیش جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا جس کا سراغ اب تک نہیں لگایا جاسکا ہے۔ طیارے میں 13 افراد سوار تھے۔

طیارہ لاپتہ

مزید :

علاقائی -