لیہہ،سیمنٹ سے بھرا ٹرک گہری کھائی میں جا گرا،9غیر ریاستی مزدور ہلاک

   لیہہ،سیمنٹ سے بھرا ٹرک گہری کھائی میں جا گرا،9غیر ریاستی مزدور ہلاک

  

سرینگر(کے پی آئی ) مقبوضہ کشمیر کے لیہہ علاقے میں سڑک کے ایک المناک حادثے میں سیمنٹ سے بھری ایک ٹرک گہری کھائی میں جا گری جس دوران گاڑی میں سوار9غیر ریاستی مزدورسیمنٹ بیگوں کے نیچے دب کر لقمہ اجل بن گئے تاہم اس حادثے میں ایک شخص زندہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو اجبکہ ٹرک ڈرائیورحادثے کے ساتھ ہی جائے واردات سے فرار ہوا ہے۔ اس دوران پولیس نے جائے حادثے پر پہنچ کربچاﺅ کارروائیوں میں حصہ لے کر واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ذرائع نے بتایا مارے گئے تمام ا فر ا د ر ا جستھا ن کے اجمیرضلع سے تعلق رکھتے ہیں ۔بتایا جاتا ہے اس حادثے میں ایک شخص معجزاتی طور بچ نکلنے میں کامیاب ہواجس کو فوری طور اسپتال منتقل کیاگیا ہے جبکہ ڈارئیور جائے حادثے سے فراد ہونے کے بعد غائب ہوا جس کو آخری اطلاعات ملنے تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے ۔ ادھر پولیس نے واقعے کے حوالے سے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزدور ہلاک

مزید :

علاقائی -