آصف زرداری آج ضمانت پکی ہونے کےلئے عدالت پیش ہونگے، نثار کھوڑو 

آصف زرداری آج ضمانت پکی ہونے کےلئے عدالت پیش ہونگے، نثار کھوڑو 

  

لاڑکانہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے آصف علی زرداری آج 10 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت کی ہونے کے متعلق پیش ہونگے، آصف زرداری پہلے بھی عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں اور آج بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونگے، امید ہے عدالت آصف زرداری کی انٹرم ضمانت کنفرم کرے گی، عدالت کے فیصلے سے قبل گرفتاری کی باتیں مناسب نہیں ہیں لاڑکانہ پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دینے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا آصف زرداری کا مفاہمتی کردار نہ ہوتا تو این ایف سی ایوارڈ نہ ملتا اور صوبائی خودمختاری نہیں ملتی، ملک کو اب بھی مفاہمت کی ضرورت ہے آج کی حکومت نے لڑاو¿ اور تصادم کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے جس وجہ سے ملک اور عوام کو نقصان پہنچ رہا ہے جس طرح چارٹر آف ڈیمیوکریسی کی گئی اسی طرح چارٹر آف اکانامی ہونی چاہیے ۔ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمیت کم ہوئی ہیں مگر موجودہ حکومت ملک میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر عوام کا خون چوس رہے ہیں، راتوں رات ڈالر کیوں مہنگا ہوا حکومت اس کی حکومت وضاحت کرے، ڈالر مہنگا کرکے کس نے کتنا کمایا وہ بھی ظاھر کیا جائے۔ اکیلے اڑان کے حامی نہیں ہیں تمام جماعتیں اکٹھی ہوکر ملک کو بچا سکتی ہیں حکومت تبدیل ہو یا ان ہاو¿س تبدیلی ہو اس سے کوئی فرق نہیں ہڑتا تاہم جمھوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتے حکومت تبدیل ہو سکتی جس سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا ان ہاو¿س تبدیلی کے بہت طریقے ہیں۔ پی ٹی آئی نے مینڈیٹ چرایا ہے اگر ایم کیو ایم وزارت لے کر مینڈیٹ چوری ہونے پر خاموش ہے۔پیپلز پارٹی مقدمات سے نہیں چھپ رہی، بغیر سزا کے آصف زرداری نے 11 سال جیل کی قید کاٹی ہے حکومت مخالف تحریک کے متعلق جلد اے پی سی ہوگی جس میں اپوزیشن جماعتوں کیجانب سے متفقہ حکمت عملی طے ہوگی جس کے بعد آگے بڑہیں گے۔ شیخ رشید اپنی یہ زبان استعمال کرنا بند کریں ورنہ شیخ رشید سے سندھ والے وہ حشر جیسے ضیاءالحق کا حشر کیا گیا۔ جسٹس فائز عیسی قاضی آئندہ کے چیف جسٹس ہونے تھے اس لئے انکو نشانہ نہیں بنانا چاہیے تھا۔ علی محمد مہرکے انتقال کے بعد گھوٹکی کی قومی اسمبلی کی خالی نشست پر الیکشن شیڈول آنے کے بعد پیپلز پارٹی کیسی امیدوار کو نامزد کرے گی۔

نثارکھوڑو

مزید :

علاقائی -