کرک میں خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش

  کرک میں خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش

کوہاٹ(این این آئی) خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع کرک میںایک خاتون نے پانچ بچوں کو جنم دیا۔ تمام بچے صحت منداور زندہ و سلامت ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ضلع کرک کی تحصیل تخت نصرتی کے علاقے گنڈیری خٹک کے رہائشی گل غنی کی اہلیہ نے پانچ بچوں کو جنم دیا۔تمام پانچوں بچے صحت منداور زندہ و سلامت بتائے جاتے ہیں۔گل غنی نے پانچ بچوں کی پیدائش پر اللہ کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ پانچ بچوں کی پیدائش پر بہت خوش ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گل غنی کا تعلق غریب گھرانے سے ہے اور خود گل غنی کا کوئی مستقل روزگار نہیں بلکہ محنت مزدوری پر اپنے گھرکا خرچ چلاتا ہے۔فوری طورپریہ معلوم نہ ہوسکا کہ پانچ بچوں میں کتنے بیٹے ہیں اور کتنی بیٹیاں تاہم سب نوزائیدہ بچے صحت مند بتائے جاتے ہیں۔

پیدائش

مزید : علاقائی