تعلیمی قابلیت پر ترقیاں ختم ہونے سے میرٹ پامال ،سرکاری فلیٹیں گیلری کے بغیر نہ بنائے جائیں 

تعلیمی قابلیت پر ترقیاں ختم ہونے سے میرٹ پامال ،سرکاری فلیٹیں گیلری کے بغیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)سرکاری دفاتر میں فرسودہ سینارٹی نظام رائج ہونے کی وجہ سے میٹرک پاک آفیسر پروموٹ ہوتے ہیں جس کے باعث اعلی تعلیم یافتہ لوگ ان کے زیر سایہ کلرک اور اسسٹنٹ کام کرنے پر مجبور ہیں۔رپورٹ کے مطابق غلط نظام کی وجہ سے تعلیم یافتہ لوگ کلرک اور اسسٹنٹ کام کرنے پر مجبور ہیں۔سرکاری دفاتر میں اگر تعلیمی قابلیت کو معیار بنا یا جائے توتعلیم یافتہ لوگوں کی نہ صرف حوصلہ افزائی ہو گی بلکہ دفتری امور بھی بہتر انداز سے چلائے جا سکتے ہیںاس کے برعکس ان پڑھ اور نااہل ملازمین کی وجہ سے سرکاری امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور تعلیمی قابلیت کی بھی نفی ہو رہی ہے جبکہ اضافی تعلیمی قابلیت پر ترقیاتی دی جاتی تھیں جو ختم ہو کر رہ گئیں ہیں۔ پرورٹ کے مطابق پچھلی طرز پر دو اضافی ترقیاں بحال ہونے سے دفتری امور میں انقلابی بہتری اور تعلیم یافتہ ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جاسکتی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ”نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم“ کا اعلان حکومت پاکستان کا ایک عظیم کارنامہ ہے ،اس حوالے سے انتہائی ضروری سمجھا جا رہا ہے کہ لوگوں کے سماجی مواقعوں پر رشتہ داروں کی آمد کے معاملات بھی مدنظر رکھے جائیں،اکثر سرکاری فلیٹس جو اس سے قبل بنائے گئے تھے وہ مرغوں کے بند ڈبوں سے زیادہ کچھ نہیں ہیں،بہت غلط اور ناقص نقشہ پر فلیٹ تعمیر کئے گئے،اگر فلیٹ 7مرلے پر بنائے جائیں اور دوسرا باہرخالی جگہ رکھنے کی بجائے گیلریاں بنائی جائیں جہاں لوگ کپڑے دھو کر پھینک سکیں اور سردیوں میں بزرگ ‘ بچے ‘عورتیں اور بیمار لوگ دھوپ میں بیٹھ سکیں،سرکاری فلیٹوں میں نہ کپڑے سکھانے کی جگہ ہے نہ دھوپ میں بیٹھنے کی جگہ ہوتی ہے ۔
رپورٹ

مزید :

علاقائی -