ملتان ،سی ٹی ڈی کی کاروائی کالعدم تنظیم کے 3دہشتگرد گرفتار ،دھماکا خیز مواد برآمد

  ملتان ،سی ٹی ڈی کی کاروائی کالعدم تنظیم کے 3دہشتگرد گرفتار ،دھماکا خیز ...

  

ملتان( آن لائن) ملتان میں دہشت گردانہ منصوبہ ناکام بناکر بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ،سی ٹی ڈی نے ملتان میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے3 دہشتگردوں و حراست میں لے لیا، دہشتگردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار کرلئے،دہشت گردوں کو کھیڑہ چوک ملتان سے گرفتارکیاگیا، گرفتاردہشتگردوں میں باسط،ناصراورغلام حسین شامل ہیں، سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد سکیورٹی اداروں کے افسران اور حساس مقامات کونشانہ بناناچاہتے تھے ،گرفتاردہشتگردوںکے قبضے سے دھماکا خیزمواد،فنڈزاکٹھاکرنے کی رسیدیں اور دیگر موادبرآمدہوا ہے۔

دہشتگردگرفتار

مزید :

علاقائی -