ہمیشہ اقلیتوں خصوصی درجہ دیا ،پیپلز پارٹی بین المذاہب معاشرے پر یقین رکھتی ہے ،وزیر اعلیٰ سندھ

  ہمیشہ اقلیتوں خصوصی درجہ دیا ،پیپلز پارٹی بین المذاہب معاشرے پر یقین ...

کراچی(آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بین المذاہب معاشرے پریقین رکھتی ہے اور اس نے ہمیشہ انسانی حقوق، مذہبی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ملک میں کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اقلیتوں کو خصوصی درجہ دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہندو برادری کے دو وزراءکو اپنی صوبائی کابینہ میں شامل کیاہے اور ہمارا ایک عیسائی برادری کا ایم پی اے منتخب ہوا ہے اور سینیٹ میں بھی انکی نمائندگی ہے۔ انہوں نے یہ بات عیسائی برادری کے وفد جس کی قیادت ورلڈ وائیڈ سیونتھ ڈے چرچ کے صدر پادری ٹیڈ این سی ولسن کر رہے تھے سے وزیراعلیٰ ہاﺅس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد میں مسز نینسی ولسن ، مسٹر ایڈریو مچیسنی، سمومئل سا، کلاو¿ڈ رچلی ، مائیکل دتا، اقبال عنایت، شاہدخان، سہیل لارنس، وزیر برائے اقلیتی امور ہری رام کشوری، وزیراعلیٰ سندھ کے اسپیشل اسسٹنٹ راشد ربانی اور اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ اصغر میمن بھی ملاقات میں شریک تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ورلڈ وائیڈ سیونتھ ڈے ایڈونٹسٹ چرچ کے پادری ٹیڈ این سی ولسن کو خوش آمدید کہتے ہوئے انکی سیونتھ ڈے ایڈونٹسٹ اسپتال کے ذریعے صحت کے شعبے میں خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ عیسائی برادری کی مختلف شعبوں میں خدمات اور ملک کی ترقی میں قابل قدر کردار رہا ہے۔ ورلڈ وائیڈ سیونتھ ڈے ایڈونٹسٹ چرچ کے صدر نے کہا کہ انکے 21 ملین اراکین ہیں اور یہ 215 ممالک میں کام کر رہے ہیں۔ پاکستان میں صرف انکے اراکین کی تعداد 32000 ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ بلاتفریق انسانیت کی خدمت کی جائے۔ انہوں نے ملاقات میں انسانی حقوق اور اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ ورلڈ وائیڈ سیونتھ ڈے ایڈونٹسٹ چرچ کے صدر نے پاکستان بالخصوص سندھ اور اس کے لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مہمانوں کو اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف پیش کیے۔

وزیر اعلیٰ سندھ

مزید : علاقائی