ملتان ،رشتے کے تنازع پر فائرنگ ایک ہی خاندان کے 5افراد ہلاک 

  ملتان ،رشتے کے تنازع پر فائرنگ ایک ہی خاندان کے 5افراد ہلاک 

  

جلال پور پیروالہ (این این آئی) جلال پور پیر والہ میں رشتے کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ، حملہ آور نے بھی موقع پر ہی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے نواحی علاقے جلال پور پیر والہ کی اسلام پور کالونی میں عتیق نامی شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، فائرنگ کے بعد عتیق نے موقع پر ہی خودکشی کرلی۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں مزید ایک زخمی خاتون دم توڑ گئی۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں رفیق، اس کی بیوی نسیم بی بی، بیٹا آصف اور 10 سالہ بیٹی ثنا بی بی شامل ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعے کی وجہ رشتے کا تنازع ہے تاہم مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔پولیس نے بتایا کہ نوجوان نے رشتے کے تنازع پر فائرنگ کی ، ہلاک ہونے والوں میں لڑکی، ان کے والدین اور ایک بھائی شامل ہے۔پولیس کے مطابق ملزم عتیق، جس نے خود بھی موقع پر خود کشی کرلی، نسرین نامی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم ان کے گھر والوں نے ان کا رشتہ کہیں اور طے کردیا تھا۔بعد ازاں مقتولین کے لواحقین نے لاشیں سڑک پر رکھ کر پولیس اور ڈاکٹرز کے خلاف احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر ملتان روڈ بلاک کردی۔لواحقین کے مطابق جس وقت زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں پر ڈاکٹرز موجود نہیں تھے۔واضح رہے کہ 5 روز کے دوران جلالپور پیروالہ میں 2 مختلف واقعات میں 16 افراد فائرنگ میں جاں بحق ہوچکے ہیں، عید کے روز بھی دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 11 افراد قتل ہوئے تھے۔

ملتان قتل

مزید :

علاقائی -