نو لکھا اور ہڈیار میں دوگھروں کا صفایا،ڈاکو 11لاکھ نقدی اور طلائی زیورات لوٹ مار کر فرار

نو لکھا اور ہڈیار میں دوگھروں کا صفایا،ڈاکو 11لاکھ نقدی اور طلائی زیورات لوٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں چوروں نے متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات، موبائل فون، کاروں وموٹرسائیکل سمیت دیگر سامان سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق نولکھا سے ڈاکوؤں نے ایاز اور فیملی سے 7لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، ہڈیارہ سے ڈاکوؤں نے وسیم سے 4لاکھ کی نقدی وموبائل فون، بادامی باغ میں ڈاکوؤں نے اشفاق وفیملی سے 5لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، مزنگ ڈاکوؤں نے اختر وفیملی سے 4لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، ستوکتلہ ڈاکوؤں نے تنویر سے 3لاکھ کی نقدی وموبائل فون، ماڈل ٹاون ڈاکوؤں نے جمیل وفیملی سے 2لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات، ملت پارک ڈاکوؤں نے سلیم وفیملی سے 1لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات، ڈیفنس ڈاکوؤں نے اویس وفیملی سے 4لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات، جنوبی چھاونی ڈاکوؤں نے جاوید وفیملی سے 6لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، باغبانپورہ ڈاکوؤں نے شاہد سے 2لاکھ کی نقدی وموبائل فون، ہربنس پورہ ڈاکوؤں نے احمد علی سے 3لاکھ کی نقدی وموبائل فون چھین لیا، شادمان، جنوبی چھاونی، لوئر مال، داتادربار سے کاریں جبکہ نیوانارکلی، شفیق آباد، نولکھا، گوالمنڈی سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔مصطفی آباد  میں ڈولفن سکواڈ نے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے شہریوں کو لوٹنے والا ڈاکو گرفتار کرلیا۔

مزید :

علاقائی -