پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن،متعدد گرفتار

پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن،متعدد گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) سٹی ڈویژن اور کینٹ ڈویژن پولیس کا پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن،دو سو پتنگیں، بھاری مقدار میں چرخیاں اورڈور برآمد کر لی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی سید غضنفر علی شاہ کی ہدایت پر انسداد پتنگ فروشی کے حوالہ سے مصری شاہ پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران پتنگ و ڈور فروش ملزم کوگرفتار کر لیا ہے، قبضہ سے 200سے زائد ڈور کی چرخیاں اور پتنگیں برآمد کر لی ہیں۔ ملزم یاسر کے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایچ او غازی آباد بلال حسن خان نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے 4 پتنگ بازوں کو گرفتار کر لیا۔ڈی ایس پی شمالی چھاؤنی پولیس اشتیاق خان کے مطابق گرفتار ملزمان میں تنویر، عظیم،فاروق اور حارث شامل ہیں. ڈی ایس پی اشتیاق خاں کے مطابق گرفتارملزمان سے پتنگیں اور ڈور برآمد کرکے کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔ڈی۔ایس پی شمالی چھاؤنی کے مطابق گرفتارملزمان کو پتنگ بازی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔

جس میں سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی پولیس آپریشن لاہور اور ایس پی کینٹ ڈویڑن رضا صفدر کاظمی کی کی ہدایت پرپتنگ بازوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھا گیا ہے۔

مزید : علاقائی