پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ، ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری 

  پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ، ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ امن و امان کے قیام اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے گئے۔شب قدر، چاند رات، عیدالفطر، سمیت دیگر اہم سیکیورٹی پوائنٹس اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس لائنز سے روزانہ کی بنیاد پر 1550 سے زائد اہلکار روانہ کئے گئے۔ عیدالفطر کے اجتماعات، تفریح گاہوں، سرچ آپریشن اور احتجاج کے مختلف مواقع پر اینٹی رائٹ فورس نے 4490 افراد کو پرامن طریقے سے منتشر کیا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران اینٹی رائٹ فورس کی 115 سے زائد ریزرو روانہ کی گئی۔ جوڈیشل ونگ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے کے دوران خطرناک نوعیت کے ملزمان سمیت ضلع لاہور کے 657 اور بیرون اضلاعی 5 زیر تفتیش قیدیوں کو لاہور کی مختلف عدالتوں میں پیش کیا اور واپس متعلقہ مقامات پر پہنچایا۔ 

مزید :

علاقائی -