قلعہ گجر سنگھ اورجنوبی چھاؤنی  سے دو لاشیں بر آمد

قلعہ گجر سنگھ اورجنوبی چھاؤنی  سے دو لاشیں بر آمد

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)قلعہ گجر سنگھ کے علا قے سے نشئی کی لاش برامد ہوئی۔ پولیس کے مطابق گڑھی شاہو کے قریب سڑک پر بتیس سالہ نشئی کی لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق موت نشہ کی زیادتی سے ہوئی۔مزید براں جنوبی چھاؤنی کے علاقہ نادرہ آباد میں 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے،پولیس کے مطابق35سالہ نامعلوم شخص کی موت کی وجہ بظاہر نشہ کی زیادتی معلوم ہوتی ہے، پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا۔پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کے اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

مزید :

علاقائی -