شاہدرہ راوی روڈ سے ریلوے سٹیشن تک ٹریفک کی ڈائیورشن 

شاہدرہ راوی روڈ سے ریلوے سٹیشن تک ٹریفک کی ڈائیورشن 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ٹریفک کا بہاؤ بہتر بنانے کیلئے کربلا گامے شاہ ڈائیورشن لگا دی گئی۔ سٹی ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق شاہدرہ راوی روڈ سے سیکرٹریٹ چوک آنے والی ٹریفک کو آزادی فلائی اوور سے ریلوے اسٹیشن چلایا جا رہا ہے جبکہ سیکرٹریٹ چوک سے جانب گامے شاہ، کچہری چوک سے سگیاں ٹریفک کو بجھوایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے انتظام کے مطابق موری گیٹ سے جانب بھاٹی گیٹ مکمل ڈائیورشن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سی ٹی او نے ڈائیورشن پوائنٹس پر موجو د وارڈنز کو خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی ہے جبکہ نئے نظام کو بہتر بنانے کے لئے تین ڈی ایس پیز، 15 انسپکٹرز 110 وارڈنز تعینات کئے گئے تھے۔

مزید :

علاقائی -