پنجاب، 24گھنٹے میں 1052 حادثات، 738افراد  زخمی

پنجاب، 24گھنٹے میں 1052 حادثات، 738افراد  زخمی

لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1052روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس  میں 738افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 397ڈرائیوز،کم عمر ڈرائیور 38 مسافر 658 اور187پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ255ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت269متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 100حادثات میں  131متاثرین کے ساتھ دوسرے اور گوجرانوالہ 64 حادثات میں 70متاثرین کے ساتھ تیسر ے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 1242متاثرین میں 911مرد اور331خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 273افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور659افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ310زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔

ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 814موٹر سائیکلز،126آٹو رکشے،119موٹر کاریں،71وین23مسافربسیں،16ٹرک اور118دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی