18ویں ترمیم کے تحت مزید19 ادارے خیبر پختونخوا حکومت کے سپرد کرنیکی سفارش  

 18ویں ترمیم کے تحت مزید19 ادارے خیبر پختونخوا حکومت کے سپرد کرنیکی سفارش  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آن لائن)اٹھارویں ترمیم کے تحت مزید انیس اداروں کوخیبر پختونخوا حکومت کے سپرد کرنے کی سفارشات کر دی گئی ہیں۔ ٹیکسٹائل سٹی پشاور، وزارت بین الصوبائی ادارہ ناردرن ایریا، ٹرانسپورٹ کارپوریشن، وزارت صنعت کا محکمہ ڈیپارٹمنٹ آف ایکسلپو سیو، ڈائریکٹر یٹ آف ایجو کیشن، ڈائریکٹر جنرل آف  سپیشل ایجو کیشن، فیڈرل گورنمنٹ کالج آف ہومک اکنامک سمیت دیگر انیس ادارے شامل ہیں۔ جن کی امارات اوران کے علاقائی دفاتر خیبر پختونخوا حکومت کو منتقل کر دیئے جائینگے۔ اٹھارویں ترمیم کے تحت دس وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کے مزید انیس اداروں کو چاروں صوبائی حکومتوں کے سپرد کیا جا رہا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت پہلے سے ہی بعض محکموں کو صوبائی حکومتوں کے حوالے کیاگیا ہے۔ تاہم رہ جانے والے محکموں کو مرحلہ وار طور پر صوبوں کے حوالے کیا جارہا ہے۔ وفاقی حکومت کے حجم کو کم کرنے سے متعلق ڈاکٹر عشرت حسین کمیشن نے اس ضمن میں اپنی سفارشات تیار کر لی ہے۔ 
سفارش

مزید :

علاقائی -